اشاعتیں

اگست, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

یومِ آزادی کا پیغام۔۔۔۔۔

تصویر
    اپنے قائد کی محنت، بزرگوں کی دعائیں اور نوجوانوں کی قربانیوں کے سبب ہم آج ایک آزاد مملکت میں، آزادی اور چین سے جی رہے ہیں، اس کے لئے ہم دل سے ربِ کریم کے مشکور ہیں،یا خداہمارا ملک پاکستان سدا قائم رہے، ٰ ہمیں اس نعمتِ پاکستان کا حقیقی قدردان بنائے، اور ہمیں بھی اپنے وطن کے سچے خدمت گزاروں میں  شامل کرلے، دشمنانِ ملک کے بددیانتوں سے جو اسے کھوکھلہ کرنے میں لگے ہیں،انکی سازشوں کو نست ونابود کرکے ملک کو امن وامان کا گہوارہ بناۓ۔  یومِ آزادی کے موقع پر یومِ آزادی کا پیغام ہے یہ،کہ ہمیں مجاہدین کی حصولِ آزادی کے لئے کی گئی محنت، کوششوں اور قربانیوں کو یوں غلاموں کی طرح ،آزاد ملک میں،غلامی میں جی کر رائیگاں نہیں کرنا چاہیے ہم ذرا سوچیں، ہم آزاد ہیں، ہمارا آزادی کی لڑائی لڑنا اسلام کے لئے تھا، ہمارا نعرہ لا الہ الا اللہ کا تھا، غیروں کی نقالی سے گریز کا تھا، تو پھر کیوں ہم اپنے رہن سہن اور لباس میں مغرب کی نقالی کرتے ہیں؟کیوں دل کو اپنے مالک کے حکموں سے پھیر کر غیروں کے غلام بنتے ہیں؟ ہم آزاد ہیں،تو کیوں ہم اپنے آپ کو غلام بنا بیٹھے، آزادی کا مقصد آزاد ملک میں اسلام کے ...