گوہرِ نایاب۔۔۔
سیلز مین نے انتہائی ناگواری سے پوچھا! یہ آپ نے کتنے کا خریدا قیمت سن کر وہ اور برہم ہوا اور بولا! میں نے بھی یہی قیمت بتائی تھی پھر آپ نے مجھ سے کیوں نہ لے لیا؟ یقیناً اس کا شکوہ بجا تھا پرائز واقعی مناسب ہی تھے اور میں سوچ رہی تھی کہ آخر کیا وجہ تھی کہ میں اس سے خریدنے پر رضامند نہ ہوئی اور آگے بڑھ گئی اس کے پیچھے شاید دوسرے کا اخلاق، شائستانہ انداز و لہجہ اور ان سب سے بڑھ کر اپنے منافعے کے ساتھ، اوروں کا بھی خیال کرنا تھا جس سے شاید متاثرہو کر میں نے ایک کے مقابلے میں کئی چیزیں خرید ڈالی۔ اچھا رویہ اچھا اخلاق اور لہجوں کی شائستگی سے بہت سے کام آسانی سے ہو جاتے ہیں۔ اور دلوں کو جیتنے کے لیے بھی عمدہ اخلاق ہی بہترین ہتھیار ہے۔اگر آپ کے پاس علم کے ساتھ ساتھ اچھا رویہ اور عمدہ اخلاق ہے تو پھر کامیابی آپ کی یقیناً پکّی ہے لیکن بدقسمتی سے اگر سب کچھ کے ہوتے ہوئے بھی اخلاق اور عمدہ لہجہ نہیں تو پھر چاہے کچھ کر لیں ناکامی آپ کی راہ دیکھے گی۔اور کہیں نہ کہیں شکست تو ضرورملے گی۔ کہاوت ہے کہ الفاظ سے زیادہ لہجے انسان کو مار دیتے ہیں۔اصلاحِ نفس کے...