خوش وخرّم زندگی کا راز۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" پریشانی اور افسردگی سے بچاؤ اور خوش وخرم زندگی گذرنےکی موثر تدبیر جسمانی وذہنی دونوں اعتبار سے خود کو مصروف رکھنا ہے" کیونکہ ریسرچ کے مطابق مصروفیت اعصاب کو سکون بخشتی ہے۔ دور حاضر کا تقریباً ہر شخص ہی ان گنت مسائل و مصائب میں الجھا ہوا ہے،لیکن یہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ نہیں ہے اصل مسئلہ ہماری فراغت ہے۔ یوں تو ہر شخص بے حد مصروف ہے اوربے شک جسمانی مشقتیں بظاہراسے دن بھراپنے گھیرے میں لے رکھتی ہیں، لیکن کیایہ ساری مصروفیات اس کے ذہن کو بھی مشغول رکھتی ہیں؟ یہ سچ ہے کہ ہم میں سے اکثر لوگ اپنے اوقات معمولات کی تکمیل میں مصروف گذارتے ہیں کہ وقت گزرنے کا احساس بھی نہیں رہتا، لیکن کاموں کی انجام دہی کے درمیان ہماراذہن پریشانی تردّد، افکار سوچ و بچار میں مسلسل لگا ہوتاہے، یعنی منفی خیالات کی لگاتار بوچھار جسمانی مشقت سے زیادہ ہمارے اعصاب کو تھکا کرہمیں بیمار کردیتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ دورانِ کام ہماری جسمانی حرکت تو ہوتی ہے لیکن ہم اپنے اعصاب کو تخریبی سوچوں کے لئے آزاد رکھ چھوڑتے ہیں، اور یہ فطری بات ہے کہ جہاں خلا موجود ہو اور دیکھ بھال کا مناسب انتظام بھی ...