اشاعتیں

ٖصحت مندزندگی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ٖصحت مندزندگی

خیر وعافیت کے ساتھ اچھی صحت مندزندگی کا ملنا بھی  عطیہ خداوندی ہے، اس نعمت کوپاکر انسان کو چاہیے کہ وہ ہر گھڑی اپنے مالک کا شکر گزار بن کر رہے،اسے اپنے مالک کی اطاعت اور فرمانبرداری کے کاموں میں خرچ کرے، قبل اس کے کہ یہ چھین لی جائے، کیونکہ ہرشے کو زوال آنا ہے، جوں جوں انسان عمر کی منازل طے کرتا چلا جاتا ہے، یہ دونوں نعمت بھی ساتھ ہی گھٹ رہی ہوتی ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عموماً نہ پہلے جیسی صحت باقی رہتی ہے،اورطے شدہ زندگی کے ایام میں بھی مسلسل کمی آرہی ہوتی ہے۔  اللہ کے فضل و کرم سے اگر آپ اس نعمت کے مالک ہیں، تو اس کی ضرور قدر کیجئے، اپنے ارد گرد نظر دوڑائیے آپ کو ایسے لوگ ملیں گے، جو خوش وخرم زندگی چاہتے ہیں، اپنی صحت کو انجوائے کرنا چاہتے ہیں، لیکن کسی نہ کسی تکلیف میں مبتلا  ان کامرض انہیں زندگی کا لطف اٹھانے نہیں دے رہا۔  اللہ ہمیں اپنی دی گئی نعمتوں کا حقیقی شکر گزار بنا دے،آمین