کامیابی ضرور آپ کی ہوگی۔۔۔
سب کی طرح ،پہلےمیرا بھی یہی فلسفہ تھا کہ سارے تاریخ ساز اور غیر معمولی عظیم لوگ پیدائشی طورپر انتہائی ذہین،، اعلٰیٰ فطرت،، عظیم تخلیق کار،، خاص صلاحیت و دیگر لاتعداد خوبیوں کا مجوعہ ہوتے ہیں۔۔ تب ہی وہ شاندار کامیابی حاصل کرتے اور غیر معمولی زندگی جیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر جب ایسے لوگوں کی زندگیوں پر میں نے غور کیا تو میرا فلسفہ یکسر غلط ثابت ہوا۔۔ تحقیق کہتی ہے کہ ہر فرد ہی عظیم بن سکتا ہے اور اپنے کام میں بغیر کسی خاص ذہانت کے کمالِ مہارت حاصل کر سکتا ہے،بشرطِ ہے کہ وہ محنتی،، اپنے کام سے خاص لگاؤ و شوق رکھتا ہو۔۔۔ اور مزید بہتری و کمال حاصل کرنے کا خواہشمند ہو۔۔۔۔ اور اس کے لیے روز اپنے کام کی مشق وکوششوں میں سرگرم رہتا ہو۔۔۔ اور راہ میں حائل بڑی سی بڑی رکاوٹوں کو کچل کر آگے بڑھ جانے کا ہنر جانتا ہوں۔۔معروف فلسفی فریڈریخ نائزی کے یہ الفاظ جو بڑے معنی خیز ہیں" کہ خدا داد قابلیت ،، پیدائشی خوبی کی بات نہ کرو،، ایسے عظیم لوگوں کے نام گنوائے جا سکتے ہیں جن کے پاس بہت کم قابلیت تھی۔۔ لیکن انہوں نے عظمت حاصل کی، وہ ذہین بنے۔" مسلسل اور لگاتار محنت، ہمت صبرو استقامت اور...