یومِ عرفہ کے فضائل
تمام مہینوں میں سب سے عظمت حرمت والا مہینہ ذلحجہ ہے، اور ذلحجہ کے عشروں میں سے فضیلت والا عشرہ،اس ماہ کا اوّل عشرہ ،اور اس عشرۓ مبارک کےدس دنوں میں، سب سے افضل بابرکت حرمت والا دن عرفہ یعنی 9 ذی الحجہ ہے۔ اسلامی سال کا آخری مہینہ" ماہِ ذی الحج" کے مضامین میں یہ مضمون"یوم عرفہ کے فضائل" خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ یوم عرفہ کی قسم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قرآن کریم میں اللہ عزوجل نے عرفہ کے دن کی قسم کھائی ہے، کائنات کا حقیقی بادشاہ جو طاقت اور اقتدار کا اکیلا مالک ہے، سب کو بنانے اور پالنے والا، جس شےکی قسم کھالے،اس کی فضیلت فرضیت واہمیت کے ممتاز ہونے میں کسی قسم کا کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔ سورۃ الفجر کی ابتدائی آیات میں ارشادِ ربّانی ہے" قسم ہے فجر کے وقت کی، اور دس راتوں کی اور جفت اور طاق کی"۔ مذکورہ آیات میں جفت سے مراد دس ذوالحجہ کا دن ہے، جو کہ جفت ہے، اور طاق سے مراد عرفہ کا دن ہے،جو نو ذلحجہ کو آتا ہے (آسان ترجمہ قرآن) یوم عرفہ حرمت والا دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عرفہ کا دن حرمت والا محترم دن ہے، حضرت ابو امامہ باہلیؓ فرماتے ہیں نبی کریمؐ نے عرفہ ...