اشاعتیں

منزل نہیں ملے گی۔۔۔۔ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

منزل نہیں ملے گی۔۔۔۔

تصویر
  واصف علی واصف فرماتے ہیں" بڑی منزل کا مسافر چھوٹے جھگڑوں میں نہیں  پڑتا "یہ سچ بھی ہے جسے آگے جانا ہو وہ راہ کی رکاوٹوں کی پرواہ نہیں کرتا۔ اور راستے کی تھکان بھی اسے تھکاتی نہیں۔ بلکہ منزل تک رسائی کے لیے  مزید قوتِ توانائی بن جاتی ہے۔ قاسم علی شاہ صاحب کہتے ہیں کہ "رستہ لے لو اور راستہ دے دو". جانے دو، چھوڑ دو، درگزر کرو۔ معاف کردو۔ خود کو بچاؤ نہ الجھو۔ایسے لوگوں سے جتنا ممکن ہوسکے دور رہو جو راستہ خراب کرنے والے ہوں۔ مگر یہ دنیا بڑی عجیب مصائب کی جاہ ہے۔   سکون  ہمیشہ ہو ایسا تو ممکن ہی نہیں۔ اتار چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہیں۔ واقعات و حالات اور کبھی کبھی تو کچھ ایسے لوگ آپ کو ضرور ملیں گیں ،جو آپ کی راہ کے پتھر بن جائیں گیں، آپکو ضرور روکیں گیں، مایوسی اور ناامیدی سے ڈرائیں گے دھمکائیں گیں۔ تنقید اور طنز کے تیروں سے منزل سے دور کرنے کے لیے رستہ خراب کرنا چاہیں گیں۔ تو ایسی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے کیا لڑ جھگڑ کر مقابلے بازی سے بدلے سے سبق سیکھانے سے حالات واقعات اوران  لوگوں سے جو آپ کا حوصلہ پست کرکے  آپ کی صلاحیتوں کو زنگ آلود کرتے ہیں...