سنتِ نبویﷺکی اہمیت
مُحّب کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا محبوب بھی اسے چاہے اس سے محبت کرے ۔اپنے رب سے محبت اگر ہماری خالص ہوگی تو ہمارے دل میں بھی یہ آرزو یقیناً ہوگی کہ ہم بھی اسکی محبت کے لائق بن جائیں اس کی محبت ہمیں حاصل ہوجائے،اس کا قُرب نصیب ہو اس سے ربط مضبوط ہو جائے، تو جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اللہ رب العزت کی نگاہ میں وہ محبوب بندہ بن جائے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ سنّت کی پیروی کرے۔ کیوں کہ اللہ رب العزت فرماتا ہے۔ " کہہ دیجئے اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو خود اللہ تعالی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا اور اللہ بڑا بخشنے والا ہے"(آل عمران۳۱) سنتِ نبویﷺ کی اہمیت،فرضیت فضیلت کو جاننے سے پہلے ضروری ہے کہ سنت کے اصطلاحی مفہوم کو جانا جائے۔ لفظ سنت کے لغوی معنی ہیں "طریقہ"۔سنت نبویﷺ یعنی "رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ"۔ آپﷺ کی حیات طیبہ کے تمام اعمال میں آپﷺ کا ہروہ طریقہ جو آپ نے اپنایا اور زندگی کے تمام امور جس طریقے سے انجام دیے اسی طریقیت کے مطابق ہمیں اپنی زندگی کو ڈھالنا سنت کی پیروی کرنا ہے۔ اتّباعِ سنت...