کورونا سےخوفزدہ، پر رب سے بے خوف
کورونا وائرس کا خوف جو سب پر طاری ہےاس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بھی کی جارہی ہیں جو کہ لازماً ضروری ہے مگر اس وائرس کا بھی قادر ہم سب کا رب جس کے حضور ہمیں ایک دن پیش ہونا ہے اس کی نہ کوئی تیاری،فکر نہ اسکی ناراضگی سے بچنے کی کوئی احتیاط،کوئی تدبیر۔ ہمارا رب ہم سے ناراض ہیں اس کی ہمیں پرواہ ہے نہ کوئی غم،ڈر ہے تو اس وائرس کا، مگر اپنے گناہوں اور نافرمانیوں کا کوئی ڈر نہیں۔جب وہ ناراض ہو تو وبائیں بھیجتا ہے۔اس وائرس سے موت کا خطرہ کم مگر اچانک کسی بھی لمحے موت کے آجانے کا خطرہ سو فیصد ہے۔ موت اٹل ہے ہر ذی جان کو اس کا مزہ چکھنا ہے آج نہیں تو کل آئے گی ضرور ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے" تم جہاں بھی ہو گے( ایک نا ایک دن )موت تمہیں جا پکڑے گی چاہے تم مضبوط قلعوں میں کیوں نہ رہ رہے ہو"کیا ہم تیار ہیں اتنا حوصلہ ہے کہ اس کے سامنے شرمندہ نہ ہوں اپنے اعمالوں کا حساب دے سکیں۔ نیکی کی قبولیت بے شک اسکے اختیار میں مگر ہماری یہ کوشیش جاری تو ہو۔ ہم کیوں غافل ہوگئے کیوں دور ہو گئے ایسے پیارے رحیم رب کے نافرمان بن گئے۔ رسول اکرم صلی وسلم نے فرمایا اللہ تعالی...