حضرت زینب بنت خزیمہؓ۔۔۔۔
آپ کا یہ اعزاز و شرف کسی تعارف کا محتاج نہیں کہ آپ رضی اللہ تعالی عنہا سرورِ کونین، رحمت اللعالمین، سردار الانبیاء اور رسول و محبوبِ خدا حضرت محمدﷺ کی "ازواجِ مطہرات "میں شامل تھیں۔ اور وہ خوش قسمت خاتون تھیں جنہوں نے آپؐ کی حیات طیبہ میں ہی اس دارِ فانی سے ربیع الثانی ۴ ہجری میں رحلت فرمائی اگرچہ ام المومنین حضرت خدیجؓہ بھی آپ کی زندگی میں ہی رخصت ہوئی مگر، اس وقت نماز جنازہ کا حکم نہیں آیا تھا آپؐ نے خود ان کا جنازہ پڑھایا اور مغفرت کی دعامانگی مدینے ،جنت البقیع میں تمام ازواجِ مطہرات میں، جو سب سے پہلے مدفون ہوئیں ،وہ آپؐ کی پانچویں زوجہ ام المومنین حضرت زینبؓ بنتِ خزیمہؓ ہیں۔ ولادت نام و نسب آپ رضی اللہ تعالی عنہ بعثتِ نبویؐ سے تیرہ یا پندرہ سال قبل شہر مکہ میں پیدا ہوئی ،آپؓ کے والد کا نام خزیمہ اور والدہ کا نام ہند بنت عوف بن زہیر بن الحارث بن حماطہ تھا۔ سلسلہ نسب اصحاب سیر نے اس طرح بیان کیا ہے: زینب بنت خزیمہ بن عبداللہ بن عمر بن عبد مناف بن ہلال بن عمار بن عامر صعفعہ بن معاویہ بن بکر بن ہوازن بن منصور بن عکرصہ بن خصفہ بن حنیس بن عیلال الہلا لیہ(...