یہ درست ہے کہ نیند کی کمی یا بے خوابی ایک جان لیوا اذیت ہے۔ لیکن اس حقیقت سےبھی انکارناممکن ہے کہ پوری دنیا بہت سےایسےافراد سے بھری پڑی ہے جو ہزاروں طریقے یاتدبیر اختیارکرنے کے بعد بھی اس مرض پر قابو نہ پاسکے۔ بلکہ دن بہ دن بے خوابی کی تکلیف وکوفت بڑھنے سے مزیدبیماریوں میں گرفتار ہورہے ہیں۔ اور تیزی سےگرتی صحت ان کی موت کی وجہ بن جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر ایسا کیا کیا جائے؟جنہیں اپناکر اس تکلیف دہ اذیت سے چھٹکارا حاصل ہوجائے؟ اس تحریر کا مقصد لوگوں کو اس مرض سے نجات دلانے سے زیادہ ضروری ،انھیں بے خوابی سے متعلق پریشانی سے بچانااور پرسکون رکھنا ہے، اور اپنے اس وقت کو کارآمد بنانا ہے جس وقت سب نیند کے مزے لوٹ رہے ہوتے ہیں۔ ممکن ہے اس طریقہِ علاج کے ذریعے بے خوابی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے۔ نینداوراس کی مقدار ۔۔۔۔۔۔۔۔ نیند آرام کی ایک حالت اور عادت ہے جواگر معمول کے مطابق اورمعیاری نہ لی جائے تو اس کی کمی سے دن بھر کی فکریں اور پریشانیاں سر اٹھاتی ہیں۔ انسان کے دماغ اور جسم کو نقصان پہنچاتی ہے۔جسمانی و دماغی صحت پر خطرناک اثرات مرتب ہوتے اورگھریلو اور معاش...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں