حضرت حسن البصری رحمۃ اللہ۔۔۔۔
ولادت مبارک۔۔۔۔۔۔۔ خلافت فاروقی ۱۲ہجری میں ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ کی محبوب خادمہ سید خیرہؒ کے یہاں سیدالتابعین حضرت حسن البصری رحمہ اللہ کی ولادت ہوئی۔آپ ان خوش نصیب ہستیوں میں شامل ہیں جنہیں صحابہ کا دور اور اصحاب کرام کی روشن صحبت ملی اور پرورش وتربیت کا آغاز ام المومنین ام سلمہؓ نے اپنے گھربیت نبوی میں اپنی گود اپنے زیر سایہ کی،نام مبارک حسن بھی انہوں نے خود ہی منتخب کیا آپ کے والد محترم حضرت یسارؒ بھی مشہور صحابی حضرت زید بن ثابتؓ کے غلام تھے جو سرور کونین حضرت محمد ﷺ کے کاتب وحی تھے،اورحضرت یسارؒ انھیں بہت عزیز تھے۔ حلیہ مبارک۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ بہت حسین وجمیل تھے خوبصورت صاف شفاف بڑی بڑی آنکھیں کشادہ پیشانی لب نازک، رنگ گلابی اور پرکشش چہرہ ظاہر کی طرح آپ کا باطن بھی روشن اور قول و عمل یکساں تھا آپ صاف اور حق گو تھے اللہ کے ڈر کے سوا کسی بڑی سے بڑی طاقت، اس وقت کا ظالم و جابر حکمران حجاج بن یوسف کے ظلم و ستم دور نے بھی آپ کو حق اور سچ چھپانے سے کبھی نہ جھکایا۔ معزز ترین اساتذہ کا شرف۔۔۔۔۔ صحبت خود انسان کو بہت ...