اشاعتیں

آدابِ حرمین شریفین۔ِ۔۔۔۔۔۔ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آدابِ حرمین شریفین۔ِ۔۔۔۔۔۔

 کوئی بھی کام اگر خوب اچھی طرح دیکھ بھال، تیاری ،مشق اور حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لا کر انجام دیا جائے تو اس میں ناکامی کے امکانات نوّے فیصد کم ہو جاتے ہیں، اور کامیابی حاصل کرنے کا اصول بھی یہی ہے کہ پہلے سے تیاری لازمی طور پر کی جائے۔   حج ایک عظیم عبادت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  حج جوکہ ایک عظیم عبادت اور اہم فریضہ ہے، تو اس قیمتی عبادت کے مقبول ہونے کی فتح یابی حاصل کرنے کے لیے کیوں نہ خاص تدابیر اور لائحہ عمل تیار کیا جاۓ، اور اس پر عمل کی پابندی کی جائے، تاکہ یہ فریضہِ خاص بخوبی پایہ تکمیل تک پہنچے، شرفِ قبولیت پائے، عمر بھر کے گناہوں کا کفارہ بن جائے، ہمارے تقوے کو بڑھاۓ اور مقصدِ حیات ہمارابس، بندگئ خدا بن جائے۔  قبولیت میں رکاوٹ بننے والے اسباب۔۔۔ اگر مدینے کی گلیاں، آقا رسولؐ کے شہر کا دیدار، اور ان کی نشانیاں،  مسجد نبویؐ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم،اور کعبہ کی زیارت کے بعد بھی فانی دنیا کی غافل مشغولیات جیسے سیلفی بنانا، غیر ضروری خرید و فروخت  کی جانب بڑھتی کشش، فضول گوئی جیسی چیزوں کی چاہ دل سے نہیں مٹتی، دنیا کی عقیدت کم نہیں ہوتی، نمود و نمائش ...