فیض۔۔۔۔۔۔۔
اللہ عزوجل فرماتا ہے" ہم نے تمہیں جو رزق دیا ہے اسے وہ دن(قیامت والے دن) کے آنے سے پہلے پہلے اللہ کی راہ میں خرچ کرو" (سورۃ البقرہ ) اللہ سبحانہ وتعالی اپنی راہ میں رزق خرچ کرنے کا حکم دیتا ہے۔۔ اس کے بندوں پر اوردین کے کاموں پرخرچ اس کی راہ میں خرچ کرنا ہے۔۔ رزق سے مراد صرف پیسہ نہیں ہے ضروری نہیں کہ آپ لوگوں کی مدد صرف پیسے ہی سے کریں۔۔۔۔بے شک اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنا مال سے لوگوں کی مدد کرنا۔۔۔۔۔ ایک اعلٰی درجہ کی نیکی ہے مگر اللہ نے جس کسی کو جو بھی دیا ہے اس پر لازم ہے کہ وہ اس سے اپنے ملک و معاشرے اور دین کو فیض دیے۔۔۔۔۔۔ لوگوں کا ہمدرد اور خیر خواہ بنے۔۔اگر کسی کے پاس مال ودولت نہیں تو پھر جو بھی ہے اسی کو فائدہ دینے کے لئے استعمال کرے۔۔۔۔۔۔ طاقت ہے تو طاقت سے صحت ہے تو صحت سے علم،عقل ،فہم ،مشاہدہ و تجربہ ہے تو اس کے ذریعے ہی لوگوں کی رہنمائی کرے۔۔۔ کسی کو صحیح راستہ دکھاۓ ۔۔ صحیح سمت ،اصل منزل کا پتہ بتاۓ تو کسی کو نئی مثبت سوچ, بھلا شوق دے ۔۔۔ کسی کے غم کی دوا اور سکون کی وجہ بنے۔۔۔۔ امید دے حوصلہ دے۔۔۔اور کسی کو یہ یقین کہ تم معمولی نہیں انمول ہو...