صحت ایک انمول نعمت۔۔
یوں تو اللہ تعالی نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ہم نہ تو اس کا شکر ادا کرتے ہیں اور نہ ہی ان نعمتوں کی اصل قدر ہمیں معلوم ہے ان بیش بہا خزانوں میں سے جو ہم پر بارش کی طرح برس رہی ہے صحت اور تندرستی ایک انمول نعمت ہے۔ جس کی اہمیت ہمیں تب ہی معلوم ہوتی ہے جب ہم بیمار ہو جاتے،طاقت میں کمی محسوس کرنے لگتےہیں ،پھر ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ صحت کی شکل میں جو دولت اللہ نے ہمیں دے رکھی ہے وہ بہت بڑا عطیہِ خداوندی ہے۔ اس کی قدرو اہمیت اس سے پوچھیں جو اسے پانے کے لیے دن رات تڑپتا ہے۔ کبھی کسی بیمار شخص یااسپتالوں میں جا کر زیرِ علاج مریضوں کا بغورمشاہدہ کریں،جو کسی نہ کسی مرض،درد و تکلیف میں مبتلا ہیں ان کی آرزو دریافت کریں، جو گھٹن بے چینی کی کیفیت سےوہ دوچار ہیں تو معلوم ہوگا ان سب کی خواہش ایک سی ہے کہ انھیں عافیت حاصل ہوجائے، وہ صحت واپس مل جائے جس کی انہوں نے حفاظت ،جس طرح کرنی چاہیے تھی نہ کی تھی۔جس کے کھونے سے انہیں محسوس ہوا کہ وہ کتنا انمول خزانہ ہے۔ جو اگر پاس ہے تو سب کچھ ہے بغیر اس کے ،زندگی بے رنگ ہے۔ اگر ہم صحت مند جسم کے مالک...