اشاعتیں

مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ۔۔۔۔ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مولانا جلال الدین رومی رحمتہ اللہ۔۔۔۔

 پیدائش نام ،نسب و لقب۔۔۔۔  آپؒ کا نام محمد اور لقب جلال الدین تھا آپ نے مولانا روم کے نام سے شہرت پائی آپ۲۰۴ ہجری میں بلخ میں پیدا ہوئے آپ کے والد بزرگوار کا نام بھی محمد اور لقب بہاوالدین تھا جو ایک نابغہ روزگار عالم دین تھے آپ کے حلقہ ارادت میں امام فخر الدین رازی اور محمد خوارزم شاہؒ بھی شامل تھے انکے علم کی وجہ سے بلخ میں انہیں سلطان العلماء کہا جاتا تھا،انہوں نے کئی کتابیں لکھیں جن میں سے ایک کتاب معارف جو اپنی مثال آپ ہے آج بھی موجود ہے۔ مولانا روم کا سلسلہ لفظ چند واسطوں کے ذریعے حضرت سیدنا حضرت ابو بکر صدیقؓ سے جا ملتا ہے۔  ہجرت۔۔۔۔۔   آٹھ سو سال پہلے جس دور میں تاتاری خراسان وایران کی طرف بڑھ رہے تھے فتنوں کے خوف کی وجہ لوگ اپنے وطن چھوڑ کر محفوظ علاقوں کی طرف بھاگ رہے تھے تو آپؒ کے والد بہاؤالدین نے بھی اپنے  خاندان کے ساتھ ۴۱۰ ہجری میں بلخ سے ہجرت فرمائی۔  سفرِ حج۔۔۔۔۔   یہاں سے نکل کرآپ نے سفرِحج کا ارادہ کیا اوربلخ سے بغداد پہنچے پھر اپنے خاندان والوں کے ساتھ حج مبارک ادا کیا حج کے بعد آپ دمشق اور دوسرے شہروں سے ہوتے ہوئے سلاطیہ پہنچے ان...