سیرتِ زینب کبریٰؓ بنتِ علیؓ۔۔۔۔
تاریخ الاسلام کی عظیم الشان شخصیات میں سے ایک اہم شخصیت جن کے نانا سرور کائنات، رحمت العالمین محبوب خدا ،سردار الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور نانی اول خاتونِ اسلام امّ المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰؓ اور والد شیرِخدا،علم کا دروازہ،شجاعت و بہادری کا بے مثال پیکر حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور والدہ رسولِؐ خدا کی لختِ جگر خاتونِ جنت حضرت فاطمہ الزہرا بتولؓ اور بھائی جوانانِ جنت کے سردار حضرت حسنؓ اور حسینؓ اور چچا محبوبِ رسول حضرت جعفر طیّارؓ شہید موتہ اور ان کے شوہر عبداللہ بن جعفر طیّار تھے اس زمیں پر مقدس گھرانے کی وہ محترم ہستی حضرت زینبؓ کبریٰ ہیں۔ آپؓ مستند روایات کے مطابق جمادی الاولیٰ ۵ ہجری میں پیدا ہوئیں۔آپؐ نے خود انکا نام زینب تجویز کیا اور اپنا لعابِ مبارک ان کے منہ میں ڈالا اپنے بھائیوں کی طرح آپؓ بھی اپنے نانا کی بے حد لاڈلی تھیں آپؓ کی کنیت امّ الحسن یا بروایت دیگر امّ کلثوم تھی۔دل سوز واقعہِ کربلا کے بعد امّ المصائب بھی آپؓ کی کنیت مشہور ہوگئی۔ ناموس الکبریٰ،صِدّیقتہ الصغریٰ شجاعہ،فصیحہ،بلیغہ،زاہدہ فاضلہ، خاتونِ کربلا آپؓ ک...