مشکلات انسان کو عظیم بناتی ہیں مگر کیسے۔۔؟
اس طرح کے جملے جو ہم اور آپ باکثرت سنتے ہیں وہ یہ کہ مشکلات انسان کو مضبوط کرتی ہیں، انسان تکلیفوں، مصیبتوں سے گزر کر ہی عظمتوں کی بلندی تک پہنچتا ہے۔۔۔ مگر لوگوں کی اکثریت ایسی باتوں کو محض کتابی و خواب ہی گردانتی ہے جبکہ یہ حقیقت ہے اگر تاریخ سازوں اور غیر معمولی لوگوں کی زندگیوں کا مشاہدہ کیا جائے تو معلوم ہوگا ان سب کی زندگی خطرات، چیلنجیزومشکلات سےخالی نہ تھی۔۔۔ مگر انہوں نے راستے میں آنےوالی رکاوٹوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہمت و بہادری سے آگے بڑھ جانے کو فوقیت دی۔ سوال یہ ہے کہ۔۔۔؟ جب ہمیں اچانک کسی مصیبت و مسائل کا سامناکرناپڑے تو ہم کیوں خود کو بہتر کرنےاور تدبیروں پر اپنا فوکس برھانے کے بجاۓ ڈیپریس ہوکرمایوس ہو جاتے ہیں کہ ہمت ہار بیٹھتے،خود کو قابل ترس شمار کرتے اور کسی نہ کسی وجہ سے اس کا الزام دوسروں کو ٹہراتے مسئلوں کو بڑھنے کے لۓ مزید ٹالتے رہتے ہیں اور شک،وسوسے،اور دیگرمنفی خیالات میں گِھرکراپنی ذہنی حالت ہی کو متاثر کر ڈالتے ہیں۔۔ اس کی اہم وجہ ایمان اور اللہ پر یقین کی کمزوری اور اس سےہمارے تعلقات کی دوری ہے۔ ۔ مومن کا اپنے مالک ...