مصائب سے نجات کیسے ممکن ہے۔۔۔۔۔۔
پریشانیاں، ناکامی ،شکست، ہار مشکلات،خطرات، تکلیفیں ،رکاوٹیں زندگی کے ذائقے، مختلف رنگ ہیں، دنیائے عالم میں عموماً کسی کی زندگی اس کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی، دکھ، سکھ، غم ،خوشی، آسانی مشکل، جدائی، موت جیسے جذبوں سےواسطہ ہرانسان کاپڑتا ہے۔ اور جب یہ طے ہے کہ پریشانیوں ،دشواریوں اور مصائب سے خالی اس جہاں میں زندگی نہیں تو آخر اس کا کیا حل نکالا جائے جس کے ذریعے انسان ان مزاجوں ،جذبوں و حالتوں سے ہم آہنگ ہو جائے، انہیں قبول کر لے،عادی ہو جائے،ان فکروں، اندیشوں اور غموں کو خود پر حاوی نہ ہونے دے، اور اس کے زیر اثرہونے والی تباہی سے اپنی روحانی، جسمانی اور اعصابی طاقت بچالے۔ ایسا کیوں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پریشانیاں اور الجھنیں قطرہ قطرہ پانی ٹپکنے کی مانند ہیں، پریشانیوں کی یہ مسلسل ٹپ ٹپ ٹپ انسانوں کو جنون اور خودکشی کی طرف دکھیل دیتی ہے ( ڈیل کارنگی) تحقیق کے مطابق امریکہ میں اوسطاً تیس منٹ میں ایک شخص خودکشی کرتا ہے،ایک سو بیس سیکنڈوں میں ایک شخص پاگل ہو جاتا ہے۔ مسائل اور الجھنوں میں گرفتاراکثر و بیشتر اپنے ہاتھوں جان لینے والی اموات غیر مسلم معاشرے میں زی...