مفہومِ زندگی ۔۔
" قدرت کی طرف سے عطا کردہ زندگی مختصر ہے لیکن اچھی طرح گزاری گئی زندگی کی یاد لامتناہی ہے" (سیسیرو") زندگی سب گزار رہیں ہے۔اور یہ گزر ہی جانی ہے۔۔چاہے خوشی سے گذرے یا حالات کا رونا روتے ہوۓ، اطاعتِ ربانی میں یا اسکی نافرمانی میں ۔۔۔ اپنے مخصوص اوقات جو ہر انسان اس دنیا میں لے کر آیا ہے اس کے پورا ہوتے ہی مزید مہلت اسے نہیں ملنی، زندگی ختم ہو جاۓ گی۔۔اصل غفلت ہماری اپنی زندگی اور اس کے قیمتی اوقات سے ناقدری ،وقت کا صحیح استعمال اور اس کے اصل مفہوم سے بے خبری ہے۔ زندگی کے مفہوم سے جو آشنا ہو جاۓ، وہ اپنے ملے گیے محدود اوقات کوبا مقصد و با معنی گزارتا ہے،اور ایسے تمام کاموں سے بچتا ہے، جو اس کےقیمتی لمحات کو نگل جائیں،اسے اپنے مقصد سے دور کردیں اور وقت کی ایسے قدر کرتا ہے، جیسے اس کے یہ لمحات آخری ہوں،۔۔۔۔اور نہ جانے کب اس سے لے لیے جائیں۔ یہ حقیقت ہے کہ موت کا کوئی وقت مقرر نہیں۔۔۔ اس کی کوئی خاص عمر کوئی حد کوئی جگہ طے شدہ نہیں ۔۔جب جس کے پاس آنی ہو آکر رہتی ہے۔۔۔ مگر افسوس ہم زندگی کو بنا مقصد، غیر اہم کاموں میں ایسے گزار دیتے ہیں ج...