اشاعتیں

کامیابی یا ناکامی ذمہ دار آپ خود۔۔۔۔ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کامیابی یا ناکامی ذمہ دار آپ خود۔۔۔۔

" ہر شخص کی قسمت اس کے اپنے ہاتھ میں ہے، جیسے ایک مجسمہ ساز جو چاہے، مٹی سے تراش دے۔۔۔۔  البتہ اس مٹی کو جو وہ بنانا چاہتا ہے، اس میں تراشنے کی مہارت اسے سیکھنا اور استعمال کرنا پڑے گی(جوہانن وولف گنگ وون گوئٹے)  ایک شخص جس کا معمول ہے، صبح دیر سے بیدار ہونا اور رات دیر تک فضولیات و لغویات میں بےمقصد مشغول رہنا،وقت کی قدر نہیں، تب ہی معاملاتِ زندگی کے اصول وضع نہیں ہیں، مقصد متعین ہے نہ سمت کاپتا، خودی سے بے خبر،منزل سے نا آشنا بس موڈمیں اپنےچلتا جا رہا ہے، وقت کا تیز رفتارپہیہ قیمتی زندگی کےایام کچلے جا رہا ہے،  کامیابی کا خواہشمندیہ یقیناً ہے،حالات کے بدلنےاوروسائل کی دستیابی کاانتظاراسے ہر دم بے چین رکھتا ہے، لیکن خود کو بدلنے کے لیے تیار نہیں اپنی سست طبیعت اور آرام پسندی کی عادت نے اس کی نظر میں کامیابی کا حصول خواب بنا ڈالا ہے۔ خواب بھی ایسا جس کی تعبیر پانے کا نہ اسے شوق ہے نہ جذبہ اور نہ ہی کوئی کوشیش،بس شکایت ہی شکایت ہے۔  سوال یہ ہے کہ کیا ایسا شخص کبھی کامیاب ہو سکتا ہے۔۔۔؟ کیا کبھی وسائل اس کی دسترس میں اور حالات اس کے بس میں ہو سکتے ہیں۔۔۔۔؟کیا اس کا خا...