مشکلات انسان کو عظیم بناتی ہیں مگر کیسے۔۔؟



 اس طرح کے جملے جو ہم اور آپ باکثرت سنتے ہیں وہ یہ کہ  مشکلات انسان کو مضبوط کرتی ہیں، انسان تکلیفوں، مصیبتوں سے گزر کر ہی عظمتوں کی بلندی تک پہنچتا ہے۔۔۔

 مگر لوگوں کی اکثریت ایسی باتوں کو محض کتابی و خواب ہی گردانتی ہے جبکہ یہ حقیقت ہے اگر تاریخ سازوں اور غیر معمولی لوگوں کی زندگیوں کا مشاہدہ کیا جائے تو معلوم ہوگا ان سب کی زندگی خطرات، چیلنجیزومشکلات سےخالی نہ تھی۔۔۔ مگر انہوں نے راستے میں آنےوالی رکاوٹوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہمت و بہادری سے آگے بڑھ جانے کو فوقیت دی۔

سوال یہ ہے کہ۔۔۔؟

 جب ہمیں اچانک کسی مصیبت و  مسائل کا سامناکرناپڑے تو ہم کیوں خود کو بہتر کرنےاور تدبیروں پر اپنا فوکس برھانے کے بجاۓ ڈیپریس ہوکرمایوس ہو جاتے ہیں کہ ہمت ہار بیٹھتے،خود کو قابل ترس شمار کرتے اور کسی نہ کسی وجہ سے اس کا الزام دوسروں کو ٹہراتے مسئلوں کو بڑھنے کے لۓ مزید ٹالتے رہتے  ہیں اور شک،وسوسے،اور دیگرمنفی خیالات میں گِھرکراپنی ذہنی حالت ہی کو متاثر کر ڈالتے ہیں۔۔ اس کی اہم وجہ ایمان اور  اللہ پر یقین کی کمزوری اور اس سےہمارے تعلقات کی دوری ہے۔ ۔ مومن کا اپنے مالک پر یہ یقین ضروری ہے کہ کچھ بھی اس کی مرضی وچاہ کے بغیر ممکن نہیں۔۔ جس نے یہ مصیبت دی  ہے وہی اس سے نکالنے والا بھی ہے اورضرور نکالے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کے آپ کے درمیان حائل رکاوٹیں آپ کو مزید نکھار کرعظیم انسان بنا دے تو اس کے لیے ان  اصولوں پر عمل کرناہوگا۔۔

مشکلات ،مسائل ، پریشانی کو قبول کرلیں اس سے یہ آدھی ہو جاتی ہیں۔ان سے نمٹنے، قابو پانے کے لیے سب سے پہلے اپنے رب جو کہ مشکل کشاہے سے رجوع کریں۔

 صدق دل سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں مصیبت سے چھٹکارہ پانے اور  بہترین تدبیروں پر عملِ توفیق کی التجا کریں۔

اسے اُس کا امتحان اور آزمائش سمجھ کر خود کو ثابت قدم رکھنے کی سفارش اور طاقت ہمت و قوت مانگیں۔

 غصہ مایوسی نا امیدی جیسے منفی جذبات سے خود کو دور رکھیں کیوں کہ یہ وہ جذبات ہیں جو آپ کے مسئلے کو بڑا بنا کر کسی اور نئی مصیبتوں میں دھکیل دینگیں ۔

مسئلے پرقابو پانے اور  نئے طریقے دریافت کرنے کے لیے خود کو مثبت اور اپنے دماغ و دل کو پرسکون رکھیں.۔

 اس بات پردل سے یقین رکھیں یہ چیلنجیز آپ کی طاقت صلاحیت و تخلیقیات کو مزید نکھار کر یقینا آپکودوسروں سے بڑا بنا کر نئی سوچ، بہتر راہ دینگیں۔کیونکہ ‏ لا آف اٹریکشن کے مطابق انسان کی سوچ کا اس کی زندگی کے معاملات اور نتائج پر بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے۔

 لہذا آج اور ابھی ہی فیصلہ کریں مصائب جو کہ اس زندگی کا حصہ ہیں اس پر گھبرانے کے بجائے آپ خدا پر بھروسہ کامل کریں گیں۔ اور خود کو مایوسی ناامیدی کے دلدل میں  ہر گز گرنے نہ دیں گےکیونکہ یہ مشکلات صرف انھیں ہی کندن بناتی ہیں جو اپنے خدا کی عظمت و بڑائی کے آگے ان مشکلوں کو معمولی سمجھتے،اور انکا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا ہنر جانتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

بے خوابی سے زیادہ سنگین اس سے متعلق پریشانی ہے۔۔؟

مہلت۔۔۔۔۔۔۔۔,

منزل نہیں ملے گی۔۔۔۔